نیویارک کا نیا میئرکون؟ پولنگ آج ہوگی

نیویارک کا نیا میئرکون؟ پولنگ آج ہوگی

0

نیویارک کے نئے میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے جہاں تین امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے اور ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی سب سے مقبول نام سامنے آ رہا ہے۔

بلیو اکانومی پاکستان کی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گی، وزیر خزانہ

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زہران ممدانی تارکینِ وطن اور نوجوان ووٹرز میں خاص مقبول ہیں اور جنوبی ایشیا کے تعلق رکھنے والے ایک مسلم نوجوان کے طور پر یہ پہلا موقع ہے جب اتنے مضبوط امید وار نے میئر شپ کا چیلنج دیا ہے۔ تازہ پولز میں ممدانی کو اپنے قریبی حریف اینڈریو کومو پر چوّن فیصد سے زائد برتری دی گئی ہے۔

ممدانی نے اپنی آخری انتخابی ریلی میں ورکنگ کلاس طبقے کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی کہ اُنہوں نے اشیا سستی کرنے کے دعوے پورے نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز ماحول کا مقابلہ ڈٹ کر کرنے سے ہی ممکن ہے۔

دوسری طرف صدر ٹرمپ ممدانی کو کبھی سوشلسٹ، کبھی کمیونسٹ خیالات کا حامل قرار دے چکے ہیں اور ان کی ممکنہ کامیابی کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ انتخاب سے ایک دن قبل ٹرمپ نے خبردار بھی کیا کہ اگر ممدانی جیت گئے تو وہ نیویارک کے لیے وفاقی فنڈز روکنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.