وزارتِ سمندر پار پاکستانیوں نے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر ایف آئی اے کی جانب سے عائد نئی شرط کا نوٹس لے لیا ہے۔
بلیو اکانومی پاکستان کی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گی، وزیر خزانہ
وزارت نے ایف آئی اے حکام سے رابطہ کرتے ہوئے گریڈ 18 کے افسر کی گارنٹی دینے کی شرط فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ جب کسی مسافر کو پروٹیکٹر جاری ہو چکا ہے تو ایف آئی اے کی جانب سے اضافی شرط لگانا غیر قانونی ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
وزارت نے ہدایت دی ہے کہ اگر کسی مسافر کو آف لوڈ کیا جاتا ہے تو ایف آئی اے کو تحریری طور پر وجوہات فراہم کرنا ہوں گی، بصورت دیگر متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔