پشاور میں ایک انوکھی واردات پیش آئی جہاں موٹرسائیکل پر سوار خاتون راہ چلتے نوجوان سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئی۔
سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات میں اہم پیش رفت؟جانئے
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گلبرگ کے علاقے میں پیش آیا، جب ایک نوجوان سڑک پر موبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار خاتون اور اس کے ساتھی نے فون چھین کر موقع سے فرار اختیار کر لیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے خاتون کی شناخت کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جبکہ واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔