sui northern 1

گوگل میپ کا دھوکا، خاتون سیاح نہر میں جا گری

گوگل میپ کا دھوکا، خاتون سیاح نہر میں جا گری

0
Social Wallet protection 2

اٹلی کے شہر وینس میں ایک دلچسپ مگر خطرناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک پولش خاتون سیاح گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے سیدھا نہر میں جا گریں۔

sui northern 2

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وکٹوریا گوزینڈا نامی خاتون وینس کی گلیوں میں راستہ تلاش کرنے کے لیے گوگل میپ استعمال کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ موبائل فون پر نظریں جمائے سیڑھیاں اتر رہی ہیں اور اچانک پھسل کر پانی میں گر جاتی ہیں۔

خاتون نے بعد میں یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا:
“جب گوگل میپ کہے ‘سیدھا جاؤ’، لیکن آپ وینس میں ہوں!”
پاکستان اور افغانستان میں جنگ جاری ہے، یہ معاملہ دیکھنا ہوگا۔ ٹرمپ
رپورٹس کے مطابق، اس واقعے میں خاتون کے پیر پر معمولی چوٹیں آئیں، اور ویڈیو میں انہیں اپنے زخموں پر پٹی باندھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جہاں صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیے۔ کچھ نے مذاق میں کہا کہ “اگر راستہ پانی میں جا رہا تھا تو گوگل میپ نے غلط تو نہیں کہا”، جبکہ دیگر نے مشورہ دیا کہ “کبھی کبھار فون سے نظر ہٹا کر اردگرد بھی دیکھ لینا چاہیے۔”

سیاحت کے ماہرین کے مطابق، وینس میں گوگل میپ اکثر درست رہنمائی فراہم نہیں کرتا کیونکہ شہر کی گلیاں نہایت پیچیدہ ہیں اور کئی راستے اچانک نہروں پر ختم ہو جاتے ہیں۔ ماہرین نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کاغذی نقشوں یا مقامی رہنماؤں کی مدد لیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.