sui northern 1

آن لائن جاب اور ٹریننگ کے نام پرکروڑوں روپے کا فراڈ پکڑاگیا

0
Social Wallet protection 2

ملتان میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارروائی کے دوران آن لائن جابز اور ٹریننگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔

 

sui northern 2

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملتان کے بوسن روڈ پر قائم ایک نجی اسکول میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث گروہ کو گرفتار کیا گیا۔

 

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان جعلی ادارے “نیچرل لائف اسکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ” کے نام سے آن لائن ملازمتوں اور تربیتی کورسز کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔ کارروائی کے دوران مرکزی ملزم عبدالغفار سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں نثار احمد، معاویہ، حذیفہ تنویر، حماد حسن، اسد سلیم، خالد اور زین عباس شامل ہیں۔

 

ایجنسی کے مطابق ملزمان نے فیس کے بہانے لاکھوں روپے وصول کیے، جبکہ چھاپے کے دوران متعدد موبائل فونز، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور مالی ریکارڈ بھی برآمد کیے گئے۔ واٹس ایپ اور ٹیلیگرام گروپس سے جعلسازی اور بلیک میلنگ کے شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں۔

 

ترجمان نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 252/2025 پیکا ایکٹ 2016 اور تعزیراتِ پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.