sui northern 1

بند راستے کھول دیئے جائیں، محسن نقوی کو ہدایت کر دی گئی

0
Social Wallet protection 2

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ہدایت کی ہے کہ احتجاج کے باعث بند کیے گئے راستے فوری طور پر کھول دیے جائیں۔

sui northern 2

وزیر داخلہ محسن نقوی آج اسپیکر چیمبر پہنچے، جہاں ان کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور تحریک لبیک کے احتجاج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے تحریک لبیک کے احتجاج کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات اور اراکینِ پارلیمنٹ کی تشویش سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا اور ہدایت دی کہ عوام کی سہولت کے لیے تمام بند راستے کھول دیے جائیں۔

محسن نقوی نے اسپیکر کو تحریک لبیک کے احتجاج کے اسباب اور حکومت کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.