بلاول کی بات مریم نواز کو ناگوار گزری، انہوں نے جواب دے دیا: رانا ثناء اللّٰہ

0

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی وہ بات جو مریم نواز کو ناگوار گزری، اس کا انہوں نے جواب دے دیا۔

 

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اکثر معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کرتی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان کئی امور پر اختلاف بھی رہے ہیں، تاہم ماضی میں انہوں نے مل کر جدوجہد بھی کی ہے۔

 

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس میں کی گئی گفتگو پر ہمیں اعتراض ہے، کیونکہ ان کے بیانات سے ایسا تاثر ملا جیسے ہم اپنا کام درست انداز میں نہیں کر رہے۔

 

ان کے مطابق بلاول بھٹو کی باتیں مریم نواز کو ناگوار گزریں، اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بات ہوگی تو مریم نواز کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس کا جواب دیں۔

 

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جس دن بات آصف علی زرداری، شہباز شریف یا نواز شریف کی سطح پر ہوگی، اُس دن یہ تمام اختلافات ختم ہو جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.