پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا

0

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کا اکیسویں دفعہ ممبر بنا، یہ ممبر شپ پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کا عکاس ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

آئینی ترامیم پاس ہوجاتیں تو ملک میں مارشل لا لگ جاتا، عمر ایوب کا دعویٰ

Leave A Reply

Your email address will not be published.