Gas Leakage Web ad 1

آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کا اعلان آج متوقع، شمالی راستے پر ایران، جنوبی راستے پر عمان کا کنٹرول ہوگا: امریکی نیوز ویب سائٹ

0

امریکا، ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کے قریب، آج باضابطہ اعلان متوقع

Gas Leakage Web ad 2

امریکا، ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جبکہ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج اس معاہدے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق دو علاقائی ذرائع اور ایک امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات کے بعد یہ معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔
حکومت بلوچستان کا کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات 3 مختلف سطحوں پر کرانے کا فیصلہ
ممکنہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کے انتظام سے متعلق ایران کے بعض مطالبات تسلیم کیے جائیں گے، جو جنگ سے قبل اسے حاصل نہیں تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق عمان اور ایران کے درمیان 60 روزہ عبوری انتظام پر اتفاق کیا گیا ہے، جس میں ضرورت پڑنے پر توسیع بھی کی جا سکے گی۔

اس انتظام کے تحت خلیج میں داخل ہونے والے تمام بحری جہاز ایرانی حدود سے گزرنے والی شمالی لین استعمال کریں گے، جبکہ بحیرہ عرب کی جانب جانے والی ٹریفک ایران کی مشاورت سے عمانی حدود میں واقع جنوبی لین سے گزرے گی۔ اس 60 روزہ مدت کے دوران کسی بھی قسم کا ٹول یا فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

ایگزیوس کے مطابق فریقین آئندہ 30 روز کے اندر آبنائے ہرمز کی درمیانی بحری گزرگاہ سے بارودی سرنگیں صاف کرنے پر بھی کام کریں گے۔ درمیانی لین کی صفائی مکمل ہونے کے بعد اسے ایران اور عمان کے درمیان مستقل انتظام کے تحت دونوں سمتوں کی بحری آمدورفت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمان اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے علاوہ قطر، پاکستان اور سعودی عرب نے بھی ثالثی کی کوششوں میں کردار ادا کیا، جبکہ وائٹ ہاؤس بھی اس عمل میں سرگرم رہا۔ حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے درمیان متعدد ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق عباس عراقچی نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں معاہدے پر اصولی اتفاق کر لیا تھا، تاہم انہیں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی منظوری درکار تھی۔

ایک امریکی عہدیدار اور ایک علاقائی ذریعے کے مطابق ایرانی قیادت نے منگل کے روز معاہدے کی منظوری کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.