Gas Leakage Web ad 1

ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار

0

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران نے نئی تجاویز میں ناکہ بندی کے فوری خاتمے سے بھی دستبرداری ظاہر کی ہے، جبکہ ایران امریکا کی رضا مندی پر آئندہ ہفتے پاکستان میں مذاکرات کرنے پر بھی آمادہ ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو 14 نکاتی تجاویز ارسال کی ہیں، جن کے مطابق ایران کا جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام کسی بھی بات چیت کا حصہ نہیں ہوں گے۔

امریکی اخبار کے مطابق آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق گفتگو ناکہ بندی ختم کرنے کے عمل سے مشروط ہوگی، جبکہ امریکی پابندیوں میں نرمی کے بدلے جوہری امور پر بعد میں بات چیت کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کا 9مئی کو جشن معرکہ حق منانے کا فیصلہ

دوسری جانب ایرانی خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر سردار اسدی نے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج مکمل تیاری کی حالت میں ہیں اور ایران و امریکا کے درمیان نئے سرے سے تصادم کا امکان موجود ہے۔ ان کے مطابق شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کسی معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقاصد کے حصول تک تنازع سے نہیں نکل سکتے کیونکہ اس سے مسئلہ چند سال بعد دوبارہ پیدا ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر ایران کو نہ روکتے تو اسرائیل اور یورپ کے پرزے پرزے ہو چکے ہوتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے لیے بحری قزاقوں جیسا کام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق امریکا ایران کے جہازوں، تیل اور دیگر وسائل پر قبضہ کر رہا ہے، اور یہ عمل ان کے بقول “منافع بخش” ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.