اسرائیلی دہشت گردی، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے منہ سے سچ نکل گیا

0

نیویارک : سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی سفیر کی زبان پھسل گئی اور کہا اسرائیل ’دہشت پھیلا رہا ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکا کی سفیر ڈورتھی شیا کی زبان پھسلنے سے سچ منہ سے نکل گیا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ اسرائیل پورے خطے میں دہشت گردی کررہا ہے اور افراتفری پھیلا رہا ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے جملے کی فوری تصحیح بھی کردی۔

امریکی سفیر نے اسرائیل کے ساتھ تنازعہ کے لیے ایران کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک معاہدے پر رضامند ہونا چاہیے تھا۔

خیال رہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ سے متعلق کوئی عملی فیصلہ نہ ہو سکا، اجلاس میں ایران اور اسرائیل سمیت 22 ممالک نے تقاریر کیں، اور کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ایرانی مندوب نے خطاب میں کہا اسرائیل نے ایران پر حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا، اب تک 5 اسپتالوں پر حملہ کیا جا چکا ہے۔ عراق نے اسرائیل کی جانب سے عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.