نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے طیارے نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نریندر مودی پولینڈ سے دہلی جا رہے تھے، طیارہ صبح سوا 10 بجے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور 11 بج کر 1 منٹ پر بھارت میں داخل ہوا۔
مزیدپڑھیں:نریندر مودی کی بھارتی ٹیم کو T20 چیمپئن بننے پر مبارکباد
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم کا طیارہ چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور 46 منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا۔
طیارہ اسلام آباد اور لاہور کے ایئر کنٹرول ایریا سے گزرا، لاہور سے ہوتا ہوا امرتسر میں داخل ہوا۔