sui northern 1

چینی کی مزید اونچی اڑان، قیمت نے ڈبل سنچری کر لی

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.95 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

sui northern 2

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد کی کمی دیکھی گئی، تاہم گزشتہ ہفتے کے دوران 19 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ صرف 6 اشیاء سستی ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق:

  • مرغی کا گوشت فی کلو 78 روپے 32 پیسے مہنگا ہو کر 346.34 روپے سے بڑھ کر 424.66 روپے تک پہنچ گیا۔

  • ٹماٹر کی قیمت میں فی کلو 10 روپے 56 پیسے کا اضافہ ہوا۔

  • پیاز فی کلو 3 روپے 34 پیسے مہنگی ہوئی۔

  • لہسن کی قیمت 8 روپے 44 پیسے فی کلو بڑھی۔

  • چینی کی اوسط قیمت 184 روپے فی کلو سے بڑھ کر 188 روپے 44 پیسے ہو گئی۔

دیگر مہنگی ہونے والی اشیاء میں گڑ، انڈے، دہی، تازہ دودھ، دال ماش اور کیلے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چند اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی، جن میں:

  • ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 82 روپے 98 پیسے سستا ہوا۔

  • دال مونگ فی کلو 1 روپے 65 پیسے کم ہوئی۔

  • گندم کا آٹا، گھی اور خوردنی تیل بھی سستی اشیاء میں شامل رہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 26 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جن میں بریڈ، بیف، مٹن، نمک اور چائے کی پتی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.