Gas Leakage Web ad 1

پاکستان بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کرے گا، وزیر اعظم

0

امریکا ایران مذاکرات کے سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کرے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قیام امن کے لیے غیر معمولی کوششوں پر مبارک باد دیتے ہوئے، ایکس پر بیان میں کہا کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ صدر ٹرمپ کی مفید اور تعمیری ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امن عمل میں پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کی، امن عمل میں ان کی اَن تھک کاوشیں لائق تحسین ہیں، امن کوششوں کو آگے بڑھانے میں مذاکرات کو ایک اور موقع فراہم کیا، پاکستان خلوص نیت کے ساتھ اپنی امن کوششیں جاری رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، یو اے ای، اردن کی قیادت سے بھی مفید گفتگو ہوئی ہے، پاکستان بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ ایران سے معاہدے کے لیے زیادہ تر معاملات طے پا گئے ہیں، گزشتہ روز اس سلسلے میں فیلڈ مارشل نے تہران نے نہایت خصوصی اور اہم دورہ کیا تھا، جس کے بعد امریکی صدر نے ٹرتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، معاہدے کی حتمی تفصیلات اور آخری نکات پر بات چیت جاری ہے۔

انھوں نے لکھا کہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، ٹرمپ نے کہا پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات ہوئی ہے، سعودی ولی عہد، صدر یو اے ای اور امیر قطر سے بھی بات ہوئی، ترکیہ، مصر، اردن اور بحرین کے رہنماؤں سے بھی بات چیت ہوئی، یہ معاہدہ امریکا، ایران اور دیگر مسلم ممالک کے درمیان ہوگا، اسرائیلی وزیر اعظم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.