قلات آپریشن میں 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
قلات آپریشن میں 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر فورسز نے فوری اور مربوط آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ترکیہ کی پاکستان میں جنگی ڈرونز تیار کرنے کی فیکٹری بنانے کیلئے تیاری
ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا، جسے وہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال کرنے والے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی خطرے کو ختم کیا جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔