sui northern 1

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر

0
Social Wallet protection 2

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم آج پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان بالآخر قومی ایئر لائن پی آئی اے کی طویل عرصے سے زیرِ انتظار نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے اور بولی جمع کرانے کا مرحلہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں طے کیا گیا ہے۔

sui northern 2

قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی ترجیح ہے، صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

باخبر حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تمام پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کو آج (بدھ) وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی اس تاریخی معاملے کو مکمل کرنے کی مضبوط کمٹمنٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

بولی کا عمل 12 سے 15 دسمبر 2025 کے درمیان متوقع ہے۔ ظہرانے کے دوران وزیراعظم سے توقع ہے کہ وہ پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کا شکریہ ادا کریں گے اور اس عزم کا اظہار کریں گے کہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور قابلِ پیش گوئی کاروباری ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹریٹیجک شعبوں میں اصلاحات جاری رکھے گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے قومی پرچم بردار ایئر لائن کی فروخت کے لیے بڑے کاروباری گروپس کو ساتھ لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.