sui northern 1

کسی میں ہمت ہے تو گورنرراج لگاکر دکھائے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا چیلنج

کسی میں ہمت ہے تو گورنرراج لگاکر دکھائے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا چیلنج

0
Social Wallet protection 2

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائے۔ حیات آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کا راج ہے اور وہ کسی گورنر راج سے نہیں ڈرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمزور اور خصوصی طبقات کے لیے عمران خان کا احساس اور وژن ہی ان کی ترجیح ہے۔

sui northern 2

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ زکوٰة فنڈ میں موجود تمام رقوم فوری طور پر مستحقین میں تقسیم کی جائیں اور ضم شدہ اضلاع کے معذور افراد کو معاونتی آلات فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 3000 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، اور اگر یہ بقایاجات ادا کر دیے جائیں تو صوبہ بہت کچھ کر سکتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ گورنر راج آئین کا حصہ ہے اور یہ کوئی مارشل لاء نہیں۔ اگر حالات اس کے تقاضے کریں تو یہ ایک آئینی عمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسلحہ لہرا کر اسلام آباد پر حملہ کرنا غیر آئینی ہے، اور پاکستان صحیح معنوں میں چلے گا تو بانی پی ٹی آئی کو بھی امید ہوگی کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آ سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.