خیبر: پاک افغان طورخم گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں، عملہ طلب
خیبر: پاک افغان طورخم گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں، عملہ طلب
طورخم سرحدی گزرگاہ کھولنے کی تیاریاں، کسٹمز عملے کو طلب کر لیا گیا
پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ کسٹمز حکام نے اپنے تمام عملے کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پر رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا: وزیر خزانہ
کسٹمز ذرائع کے مطابق کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے استعمال ہونے والا اسکینر بھی دوبارہ طورخم ٹرمینل پہنچا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سرحد پر کشیدگی کے باعث یہ اسکینر 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب ہٹایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر آٹھ روز قبل پاک افغان تناؤ کے باعث بند کیا گیا تھا۔
دوسری جانب افغان سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ افغانستان کی طرف سے بھی سینکڑوں مسافر طورخم سرحد پر پہنچ گئے ہیں، کیونکہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ گزرگاہ جلد کھولی جا رہی ہے۔