Gas Leakage Web ad 1

آئندہ دو ہفتوں میں ایران کے خلاف مکمل فتح کا اعلان متوقع ہے، امریکی صدر

0

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں ایران کے خلاف مکمل فتح کا اعلان متوقع ہے، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کے حوالے سے بڑی رعایتیں دینے پر آمادہ ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدرڈونلد ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اورایران ایک بہت اچھا معاہدہ کرنا چاہتا ہے،امریکہ بہت جلد ایران کے خلاف مکمل کامیابی کا اعلان کرے گا،آئندہ دو ہفتوں کے اندر ایران کے حوالے سے مکمل فتح کے اعلان کا امکان ہے،معاہدہ ہوا تو تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔

مزیدکہا نیتن یاہو کو بتایا جنگ شروع کی تو تنہا چھوڑ دیا جائے گا،پانچ ممالک نے مجھ سے نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنےکی درخواست کی،معاہدے تک آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی،آبنائے ہرمز میں حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر لے پائلٹ محفوظ ہیں اور خیریت سے ہیں۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں ایران کےسفیر امیرسعید ایروانی نےکہا امریکا کےساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیےدونوں ممالک کے درمیان رابطے اور تبادلۂ خیال کا سلسلہ جاری ہے،ایران اور امریکا پاکستان کےذریعے اپنےخیالات اور تجاویز کا تبادلہ کر رہے ہیں تاکہ معاہدے کے حتمی متن پر اتفاق کیا جا سکے۔

انہوں نے مزیدکہا ابھی تک دونوں ممالک حتمی متن پرنہیں پہنچے، تاہم اس مقصد کےحصول کے لیے کوششیں جاری ہیں،مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے،لیکن ابھی معاہدے کی آخری شکل طے نہیں ہوئی اور فریقین بات چیت کے عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.