حج کے سفر کے دوران ٹک ٹاکر میک اپ کے دفاع پر کنول آفتاب تنقید کی زد میں آگئیں۔
کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹرز ہیں، جن کے یوٹیوب پر 32 لاکھ 90 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔
یہ جوڑی اپنے فیملی وی لاگز کی وجہ سے خاصی مقبول ہے۔ کنول آفتاب کے ٹک ٹاک پر 2 کروڑ 20 لاکھ جبکہ ذوالقرنین سکندر کے تقریباً 1 کروڑ 80 لاکھ فالوورز ہیں۔دونوں کی انسٹاگرام پر بھی مجموعی طور پر تقریباً 60 لاکھ فالوونگ موجود ہے۔ یہ جوڑا گزشتہ نو برسوں سے ڈیجیٹل دنیا کا حصہ ہے، جب کہ مداح ان کی بیٹی ایزل ذوالقرنین کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں، جو اکثر ان کے وی لاگز میں نظر آتی ہیں۔