Gas Leakage Web ad 1

ایران افزودہ یورینیم ترک کرنے پر آمادہ، آبنائے ہرمز کھولنے پر بھی اتفاق

0

ایران امریکا معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران افزودہ یورینیم ترک کرنے پر آمادہ ہوگیا۔ افزودہ یورینیم معاہدے کا مرکزی اور حساس نکتہ تھا۔ دونوں ممالک نےآبنائے ہرمز کھولنے پر بھی اتفاق کرلیا۔

معاہدے کے تحت تمام محاذوں پر جنگ بندی ہوگی، آبنائےہرمز پر ٹرانزٹ فیس نہیں لی جائےگی۔ ایران کے 25 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی نیوزایجنسی تسنیم کے مطابق ایران نے ابھی تک جوہری پروگرام سے متعلق کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کیا،جوہری مذاکرات کیلئے 60 دن کی مدت مقرر کی جائے گی،آبنائے ہرمز سے متعلق اقدامات کیلئے 30 دن کی مدت مختص کی جائے گی،ممکنہ مفاہمتی یادداشت کے تحت اسرائیل کو لبنان میں جنگ ختم کرنا ہوگی،ممکنہ مفاہمتی یادداشت میں واشنگٹن ایران کے تیل پر عائد پابندیاں ختم یا معطل کریگا۔

ایرانی نیوزایجنسی کےمطابق معاہدہ طے پایا توآبنائےہرمزکی صورتحال جنگ سےپہلےکی حالت میں واپس نہیں آئےگی،معاہدے میں یہ شرط بھی ہےایران کےمنجمد اثاثوں کی پہلی قسط جاری کی جائے، منجمد اثاثوں کےدوسری قسط سے متعلق طریقہ کار مذاکرات کے دوران واضح ہونا چاہیے

امریکا ایران مفاہمتی مسودے میں ایران پر دوبارہ حملہ نہ کرنے کی شرط بھی شامل ہے،جواب میں ایران بھی امریکا اور اس کے اتحادیوں پرحملہ نہیں کرے گا

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.