پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے بیٹے کے بلیو پاسپورٹ پر اٹلی میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں بتایا کہ اقبال آفریدی کے بیٹے نے بلیو پاسپورٹ پر یورپ کا سفر کیا اور اٹلی جا کر سیاسی پناہ حاصل کر لی۔
ہمیں ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار بننا چاہیے: چینی صدر کی ٹرمپ سے ملاقات میں گفتگو
انہوں نے کہا کہ اقبال آفریدی کے بیٹے کے اس اقدام سے ملک کی بدنامی ہوئی اور اس سے دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بلیو پاسپورٹس کی تعداد کم کر دی ہے۔
طلال چوہدری کے بیان پر کمیٹی اراکین نے سوال اٹھایا کہ متعلقہ افراد کو کٹہرے میں لایا جائے، سب کو کیوں سزا دی جا رہی ہے؟
دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے اقبال آفریدی نے کہا کہ پہلے یہ بتایا جائے کہ ان کے بیٹے سے پہلے کتنے افراد بیرون ملک سیاسی پناہ حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو یہاں کون رہے گا۔