فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات
تہران: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات تہران میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سندھ: اسکولوں میں حاضری بہتر کرنے کیلئے طلبہ کو شناختی نمبردینے اور ایپ استعمال کرانے کا فیصلہ
اس سے ایک روز قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کا عزم مضبوط اور مشترکہ ہے، جو ان کے گہرے اور دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔