sui northern 1

کسٹمز کی کراچی ٹول پلازہ کے قریب کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون برآمد

کسٹمز کی کراچی ٹول پلازہ کے قریب کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون برآمد

0
Social Wallet protection 2

پاکستان کسٹمز نے مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 17 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کر لی ہیں۔

sui northern 2

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے خفیہ اطلاع پر ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 564 اعلیٰ معیار کے موبائل فونز اور ایک ٹیمپرڈ ٹویوٹا لینڈ کروزر پراڈو قبضے میں لے لی، جن کی مجموعی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی

ایف بی آر کے مطابق پراڈو گاڑی میں 5 خفیہ خانے بنائے گئے تھے جن میں مختلف برانڈز کے 564 موبائل فونز چھپائے گئے تھے، جن کی مالیت 6 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔ بعد ازاں فارنزک رپورٹ سے تصدیق ہوئی کہ تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی یہ ٹویوٹا لینڈ کروزر پراڈو بھی ٹیمپرڈ اور نان ڈیوٹی پیڈ تھی۔

دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی، جہاں 3 ٹرکوں سے 12 ہزار 200 کلوگرام چھالیہ، 4 ہزار 21 سلیوز غیر ملکی سگریٹس اور 170 ٹائرز برآمد کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.