حکومت نے قمر الزمان کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے اس تقرری کا باضابطہ فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کر دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت تین سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔
قمر الزمان کو ایم پی ون اسکیل کے مطابق ماہانہ تنخواہ اور مراعات دی جائیں گی، جبکہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔