sui northern 1

ایران میں بغیر حجاب خواتین کا میراتھون ایونٹ، منتظمین گرفتار

ایران میں بغیر حجاب خواتین کا میراتھون ایونٹ، منتظمین گرفتار

0
Social Wallet protection 2

ایران میں جزیرہ کِش پر منعقدہ میراتھن میں متعدد خواتین کے بغیر حجاب شرکت کرنے پر حکام نے دو منتظمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

sui northern 2

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس میراتھن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں خواتین کو بغیر حجاب دوڑتے دیکھا گیا، جس کے بعد حکام نے کارروائی کی۔ اس دوڑ میں دو ہزار خواتین اور تین ہزار مردوں نے الگ الگ حصوں میں حصہ لیا تھا، جن میں کئی خواتین سرخ شرٹس پہن کر بغیر سر ڈھانپے نظر آئیں۔

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کر دیا

کچھ ایرانی شہریوں نے اس عمل کو حکومتی پابندیوں کے خلاف جرات مندانہ قدم قرار دیا، جبکہ حکام نے اسے ملکی قوانین کی خلاف ورزی اور نظام کے لیے چیلنج قرار دیا ہے۔

ایرانی عدلیہ نے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ ایسی تقریب کے انعقاد کی اجازت کیسے دی گئی۔

واضح رہے کہ ایران میں عوامی مقامات پر خواتین کے لیے حجاب لازمی ہے، اور 2022 میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج بھی سامنے آ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.