الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کے خط کا باضابطہ جواب بھی جاری کر دیا ہے۔
پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں اہم خبر آ گئی
الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں واضح کیا کہ بیرسٹر گوہر کی جانب سے 13 نومبر کو آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم کرنے کی درخواست دی گئی تھی، تاہم پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشنز سے متعلق کیس تاحال زیر التواء ہے اور اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر بھی حاصل کیا جا چکا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بیرسٹر گوہر کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی انہیں اس عہدے کے حوالے سے کوئی قانونی حق حاصل ہے۔