sui northern 1

محکمہ موسمیات کی سردی میں اضافے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی سردی میں اضافے کی پیشگوئی

0
Social Wallet protection 2

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کی ہے۔

sui northern 2

محکمے کے مطابق 8 دسمبر سے کراچی میں قدرے سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے باعث موسم میں خنکی بڑھے گی۔ شمالی علاقوں اور بلوچستان پر اثر انداز ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب شہر میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور موسم مزید سرد محسوس ہوگا۔

حماس نے اسرائیل کیخلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا اثر بلوچستان کے بعد کراچی تک پہنچ سکتا ہے اور شمال مشرقی بلوچستان سے آنے والی ہوائیں خنکی میں اضافے کا سبب بنیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ دسمبر کے وسط تک کراچی میں شدید سردی کی لہر کا کوئی امکان نہیں تاہم کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اس سلسلے کے باعث اس وقت کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.