وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی گرین ہاؤس گیسز کا ایک فیصد سے بھی کم پیدا کرتا ہے، لیکن موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔
جاپان میں ساکوراجیما آتش فشاں پھٹ پڑا، درجنوں پروازیں معطل
انہوں نے ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بتایا کہ موسمیاتی بحران صرف مالی معاملہ نہیں بلکہ انصاف کا مسئلہ ہے۔ ترقی پذیر ممالک کو جو فنڈز ملتے ہیں، وہ زیادہ تر قرضوں کی شکل میں ہوتے ہیں جو پہلے تعلیم اور صحت جیسے شعبوں کے لیے ہوتے تھے، لیکن اب انہیں قدرتی آفات سے نمٹنے پر خرچ کیا جا رہا ہے۔
وزیر نے کہا کہ پاکستان ماحول دوست ترقی کے لیے پرعزم ہے، لیکن ترقی پذیر ممالک کے لیے منصفانہ مالی تعاون انتہائی ضروری ہے۔