وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنا کل قرضہ ایک ہزار اٹھائیس ارب روپے کم کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں حکومت نے اٹھاون سو بانوے ارب روپے کا قرضہ کم کیا، جس کے بعد ستمبر 2025 کے اختتام پر حکومت کا کل قرضہ چھہتر ہزار چھ سو پانچ ارب روپے رہ گیا۔
اپوزیشن اتحاد کا 27 ویں ترمیم پر شدید ردعمل، غیر آئینی قرار اور یوم سیاہ منانے کا اعلان
اعداد و شمار کے مطابق حکومت کا مقامی قرضہ ستمبر میں چھ سو انچاس ارب روپے کم ہوا، جبکہ بیرونی قرضہ میں دو سو تین ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔ یہ مالیاتی نظم و ضبط کی طرف ایک مثبت پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔