کراچی: جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی فوری سماعت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کرگئے
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا، لیکن میئر مرتضیٰ وہاب نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکوں میں کمرشل سرگرمیاں جاری رکھیں۔
مزید کہا گیا کہ میئر کراچی نے رفاہی پلاٹوں کی واپسی بھی ابھی تک عمل میں نہیں لائی، جس کے باعث عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے سبب وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جلد سماعت کی جائے۔