زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

0

اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر ننھے مہمان کی آمد

31 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 19.66 ارب ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 75 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، تاہم ہفتہ وار بنیاد پر معمولی کمی سامنے آئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 3 کروڑ 12 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 14.50 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کمی سے 5.16 ارب ڈالر رہ گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.