پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے مختلف اضلاع میں آج ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 5 نومبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
امریکا کو کرپٹو کا چیمپئن بنانا چاہتا ہوں: ٹرمپ
محکمہ کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے، جبکہ خوشاب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔ مری اور گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ متوقع بارشوں سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی اور سموگ کی شدت میں کمی واقع ہونے کی امید ہے۔