sui northern 1

ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلے ٹیسٹ ٹیوب بچے کی پیدائش

ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلے ٹیسٹ ٹیوب بچے کی پیدائش

0
Social Wallet protection 2

خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں طبی تاریخ رقم ہو گئی ہے، جہاں علاقے کا پہلا ٹیسٹ ٹیوب بچہ پیدا ہوا ہے۔

sui northern 2

رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی عبیدہ انفیرٹیلیٹی آئی سی ایس آئی اینڈ میٹرنٹی ہوم سروسز (اے آئی آئی ایم ایس) کے ماہرین کی محنت اور جدید طبی سہولیات کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔ اس خصوصی پروگرام میں رحمانیہ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
حکومت کا سونے کے متعلق اہم فیصلہ

معروف ماہر امراضِ نسواں ڈاکٹر انیلا رحمان اور ڈاکٹر صوبیہ رحمان نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت بانجھ پن کا علاج اب ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ممکن ہو چکا ہے، جو پہلے صرف بڑے شہروں تک محدود تھا۔

ڈاکٹر انیلا رحمان کے مطابق عالمی معیار کے مطابق آئی وی ایف کا جدید طریقہ استعمال کیا گیا اور نتائج انتہائی تسلی بخش رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی بے اولاد جوڑوں کے لیے خوشی اور امید کی نئی کرن ہے۔

ماہرین کے مطابق نومولود بچہ مکمل طور پر صحت مند ہے، جبکہ ماں بھی تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی علاقے میں جدید تولیدی سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ اب جنوبی خیبرپختونخوا کے جوڑوں کو بانجھ پن کے علاج کے لیے بڑے شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، کیونکہ جدید تولیدی ٹیکنالوجی اب ان کے اپنے علاقے میں دستیاب ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.