sui northern 1

بہتر نیند کے لیے فائدہ مند دیسی غذائیں

بہتر نیند کے لیے فائدہ مند دیسی غذائیں

0
Social Wallet protection 2

نیند کی کمی آج کے مصروف طرزِ زندگی کا ایک عام مسئلہ بن چکی ہے۔ کوئی کاروباری دباؤ کی وجہ سے بہتر نیند نہیں لے پاتا، کوئی دفتر کے کاموں کی تھکن سے پریشان ہے، جبکہ بچے امتحانات کے دباؤ کے باعث نیند کے مسائل کا شکار ہیں۔

sui northern 2

ماہرینِ صحت کے مطابق کچھ دیسی غذائیں ایسی ہیں جو ذہنی سکون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

ہلدی اور الائچی کے ساتھ گرم دودھ
سونے سے پہلے ہلدی اور الائچی کو گرم دودھ میں ملا کر پینا پرسکون اور گہری نیند کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ ہلدی کے قدرتی اجزاء ذہن اور جسم کو آرام پہنچاتے ہیں اور نیند میں بہتری لاتے ہیں۔
پاکستان میں سعودی عرب کے اشتراک سے سے گو اے آئی ہب کا افتتاح

بادام
بادام پٹھوں کو سکون دیتے ہیں اور جسم میں میگنیشیم کی مقدار بڑھا کر نیند کے معیار کو بہتر بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سونے سے پہلے مٹھی بھر بھیگے ہوئے بادام کھانے کی عادت نیند میں بہتری لا سکتی ہے۔

زعفران
زعفران ذہنی دباؤ کم کرتا ہے اور نیند آنے میں مدد دیتا ہے۔ چند زعفران کے ریشے نیم گرم دودھ میں بھگو کر پینے سے دماغ کو سکون ملتا ہے اور نیند جلد آتی ہے۔

کیلا
کیلے میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم نیند کے چکر کو منظم کرتے ہیں۔ انہیں ناشتے کے طور پر یا سونے سے پہلے دودھ کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے تاکہ نیند قدرتی انداز میں بہتر ہو۔

زیرہ
زیرہ ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور جسم کو سکون دیتا ہے۔ سونے سے پہلے چند زیرے دانے پانی میں ابال کر پینا معدے کو آرام دیتا ہے اور جلد نیند لانے میں مددگار ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روزمرہ کے معمولات میں ان غذاؤں کو شامل کر لیا جائے تو نیند کے مسائل میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.