بھارتی سنگھ بیٹے کے معصوم وعدے پر جذباتی
بھارتی سنگھ بیٹے کے معصوم وعدے پر جذباتی
بھارتی ٹی وی کی مشہور کامیڈین اور میزبان بھارتی سنگھ نے اپنے بیٹے گولا کے ساتھ ایک جذباتی لمحہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ حال ہی میں بھارتی نے اپنے دوسرے حمل کی خوشخبری دی تھی، جس کے بعد ان کے ولاگ کا ایک دل کو چھو لینے والا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ولاگ میں بھارتی نے اپنے دو سالہ بیٹے گولا سے پوچھا کہ “چھوٹے بیبی کو پیار کرو گے نا؟” جس پر گولا نے معصوم انداز میں جواب دیا، “ہاں، میں کروں گا، وہ میرا بیٹا ہے۔” یہ جواب سن کر بھارتی سنگھ جذباتی ہو گئیں اور بیٹے کو گلے لگا کر رونے لگیں۔
قومی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کی تشکیل آخری مرحلے میں داخل، بابراعظم کی واپسی متوقع
بھارتی نے دوبارہ پوچھا کہ “جب ماما شوٹ پر جائیں گی تو بیبی کا خیال رکھو گے نا؟” تو گولا نے فوراً کہا، “ہاں، جب ماما شوٹ پر جائیں گی تو میں خیال رکھوں گا۔” اس جواب پر بھارتی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور انہوں نے گولا کو محبت سے گلے لگا لیا۔
یہ ویڈیو مداحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، اور فالوورز نے کمنٹس میں گولا کو “سب سے پیارا بڑا بھائی” قرار دیا، جبکہ بھارتی کے جذباتی لمحے کو سراہا۔
واضح رہے کہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمبچیا نے اسی ماہ انسٹاگرام پر دوسری حمل کی خبر شیئر کی تھی، جس میں بھارتی اپنی بیبی بمپ کے ساتھ خوش نظر آرہی تھیں۔