sui northern 1

کراچی میں طوطا پکڑنے کا چکمہ دے کر نوجوان فلیٹ سے موبائل لے اڑا

کراچی میں طوطا پکڑنے کا چکمہ دے کر نوجوان فلیٹ سے موبائل لے اڑا

0
Social Wallet protection 2

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں طوطا پکڑنے کے بہانے ایک ملزم شہری کے فلیٹ سے موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گیا۔

sui northern 2

واقعہ گلستان جوہر کے پرفیوم چوک کے قریب ایک عمارت میں پیش آیا، جہاں عبدالغفار نامی شہری کے گھر ایک کم عمر لڑکا آیا اور بتایا کہ اس کا طوطا فلیٹ کی گیلری میں آگیا ہے، جسے وہ پکڑنا چاہتا ہے۔
رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی
عبدالغفار کی اجازت ملنے پر لڑکا گیلری میں گیا، لیکن وہاں طوطا موجود نہیں تھا۔ اس نے عبدالغفار کو گیلری کے اوپر کی جانب متوجہ کیا اور کہا کہ وہ اوپر سے طوطے کو اڑائے گا، جو نیچے آئے تو اسے دیکھتے رہنا۔

کافی دیر گزرنے کے بعد نہ طوطا واپس آیا اور نہ ہی لڑکا، جس پر اہلخانہ کو شک ہوا۔ جب انہوں نے گھر کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ لاؤنج میں ٹیبل پر رکھا موبائل فون غائب ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.