مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کر دی۔
اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر نجی ٹی وی کو دی گئی گفتگو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 600 فیصد اضافہ ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک فیصد اضافے کے بھی حامی نہیں۔
جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص اسمبلی تک پہنچتا ہے، اللہ تعالیٰ پہلے ہی اسے وسائل سے نواز دیتا ہے، اس لیے وہ عام لوگوں کے مقابلے میں مہنگائی کے دور میں بہتر زندگی گزار سکتا ہے۔