عام خبریں

انسٹاگرام صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے!

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام صارفین ان دنوں ایک عجیب و غریب مشکل کا شکار ہوگئے ہیں، صارفین نے اس حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کو لانچ ہوئے پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، مگر صارفین اس ایپ سے لطف اندوز ہونے کے بجائے مسلسل پریشانی کا شکار ہیں۔

انسٹاگرام صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر تھریڈز کی جانب سے بہت زیادہ نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں نئی ایپ پر لایا جاسکے۔ صارفین کو تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی نوٹیفکیشن مل رہے ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کا سہارا لیتے ہوئے ناراض صارفین نے تھریڈز کے متعلق شکایات کیں۔

ایک صارف نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میٹا انسٹاگرام صارفین کو کھینچ کر تھریڈز میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ تھریڈز نوٹیفکیشن اب انسٹاگرام سے جڑے اکاؤنٹ میں آرہے ہیں۔ کیا تھریڈز اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کا کوئی طریقہ ہے؟۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شکایات سیل تک رسائی کو انتہائی آسان بنانےسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا اجرا کر دیا

ایک اور صارف کا کہنا تھا ’انسٹاگرام، براہ مہربانی مجھے تھریڈز نوٹیفکیشن بھیجنا بند کرو۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button