انٹرنیشنلتازہ ترینعام خبریں

غربت کے ہاتھوں تنگ والدین نے معصوم بچی فروخت کردی

بھارت میں غربت کے ہاتھوں تنگ والدین نے اپنی معصوم بچی کو فروخت کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین کا تعلق ریاست بہار سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے مزدور اور خراب مالی حالات سے دوچار ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ غربت کی وجہ سے والدین نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے ایک بے اولاد جوڑے کو 40 ہزار بھارتی روپے میں بیچ دیا۔

واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرایا اوربچی کے والدین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دوران تحقیق بچی کے والدین نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button