پالتو کتے کی بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ایک کتے کی بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

کتا ایک پالتو جانور ہے جو اپنے مالک کے ساتھ کھیلنا کودنا پسند کرتا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی کسی کتے کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا ہے؟
صحت کارڈ پلس پروگرام میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا نوٹس، تحقیقات شروع
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کتے کو ایک بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا اپنے منہ میں گیند اٹھا کر بچے کے پاس لاتا ہے اور بچہ اپنے بیٹ سے گیند کو مارتا ہے۔ اس کے بعد کتا گیند اٹھانے کے لیے بھاگتا ہے اور اسے دوبارہ اٹھا کر بچے کے پاس لے آتا ہے، جس کے بعد کھیل کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کتے اور بچے کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ کتا اس بچے کو کرکٹ کھیلنا سکھا رہا ہے۔
تاہم، اس ویڈیو میں یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ کس ملک یا علاقے کی ہے۔



