Gas Leakage Web ad 1

دنیا کی سب سے تیز ترین لفٹ کہاں ہے؟

دنیا کی سب سے تیز ترین لفٹ کہاں ہے؟

0

اگر کسی عمارت میں سیڑھیوں کے ساتھ لفٹ بھی موجود ہو تو لوگ وقت کی بچت اور تھکن سے بچنے کے لیے عموماً لفٹ کا استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی تیز ترین لفٹ کہاں واقع ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دنیا کی سب سے تیز رفتار لفٹ چین کے شہر گوانگزو میں سی ٹی ایف فنانس سینٹر میں نصب ہے۔

ایک سال مکمل ہونے کے بعد متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

اس لفٹ کی نمایاں خصوصیات میں یہ بات شامل ہے کہ اس نے اپنی غیر معمولی رفتار کے باعث گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

اس کی رفتار تقریباً 1,260 میٹر فی منٹ ریکارڈ کی گئی ہے جو تقریباً 75.6 کلومیٹر فی گھنٹہ کے برابر بنتی ہے۔

یہ لفٹ معروف جاپانی کمپنی ہیٹاچی نے تیار کی ہے اور یہ 440 میٹر کی بلندی تک سفر کرتی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ لفٹ عام عمارتوں میں نصب لفٹوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ تیز ہے اور اس کی رفتار ایک عام شہری کار کے برابر سمجھی جاتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.