sui northern 1

ناسا نے لیموں کی شکل سے ملتا جلتا سیارہ دریافت کر لیا

ناسا نے لیموں کی شکل سے ملتا جلتا سیارہ دریافت کر لیا

0
Social Wallet protection 2

نیویارک: ناسا کی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے لیموں کی شکل والا ایک نیا اور انوکھا سیارہ دریافت کر لیا ہے۔

sui northern 2

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرینِ فلکیات نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے اس سیارے کی دریافت کی، جس کی ساخت لیموں سے مشابہ بتائی جا رہی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ غیر معمولی سیارہ ستاروں اور سیاروں کے درمیان موجود روایتی فرق کو دھندلا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یونیورسٹی آف شکاگو کے ماہرین نے اس سیارے کو PSR J2322-2650b کا نام دیا ہے۔

نہ 2018 نہ 2024 کے الیکشن آئینی تھے، عام انتخابات دوبارہ ہونے چاہئیں: مولانا فضل الرحمان

تحقیق کے مطابق یہ سیارہ اپنے مرکزی ستارے کے انتہائی قریب گردش کر رہا ہے، جہاں اس کا فاصلہ محض 10 لاکھ میل ہے، جو زمین اور سورج کے فاصلے سے تقریباً 100 گنا کم ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق PSR J2322-2650b کا ایک سال صرف 7.8 گھنٹے پر مشتمل ہے، جو اسے دریافت ہونے والے تیز ترین مدار والے سیاروں میں شامل کرتا ہے۔

اس سیارے کا مرکزی ستارہ ایک پلسر ہے، یعنی انتہائی تیز رفتار گھومنے والا نیوٹرون ستارہ، جس کی شدید کشش ثقل نے سیارے کی ساخت کو بیضوی بنا دیا، جس کی وجہ سے یہ لیموں کی شکل سے مشابہ نظر آتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیارے کے ماحول میں ہیلیئم اور کاربن کی بھاری مقدار موجود ہے، جس کی وجہ سے یہاں نہایت تیز ہوائیں چلتی ہیں، جو ماحول کو مزید منفرد بناتی ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق PSR J2322-2650b جیسی دریافتیں کائنات کی ساخت اور سیاروں کی اقسام کے بارے میں موجود سائنسی تصورات کو چیلنج کرتی ہیں اور مستقبل میں ایسے مزید اجسام دریافت ہونے کے امکانات ہیں جو ستاروں اور سیاروں کے درمیان فرق کو مکمل طور پر مٹا دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.