کھیل

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کی بیوی ، بیٹی کو ریپ ، قتل کی دھمکیاں

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)  بھارتی سوشل میڈیا صارفین  ورلڈ کپ کرکٹ کے فائنل میں شکست ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہ کرسکے ، آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور بیٹی کوریپ، قتل کرنے کی دھمکیاں ، دنیا بھر  سے بھارتی شہریوں کی  مذمت  جاری ہے۔

انڈیا کی شکست سے لاکھوں  بھارتی شہری ابھی تک صدمے سے باہر نہیں آسکے   تاہم اپنے خبث باطن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری شہریوں نے سوشل میڈیا پر  ٹرولنگ کرتے ہوئے ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو دھمکیاں بھی دی ہیں۔

بہت سے صارفین نے ٹریوس ہیڈ کو نشانہ بنایا اور انسٹا گرام پر ان کی پروفائل پر جا کر ان کی اہلیہ اور بیٹی کو جان سے مارنے اور ریپ کی دھمکیاں دی ہیں۔

یادرہے آسٹریلیا کے اوپنر ٹریوس ہیڈ نے نئی تاریخ رقم کی اور بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے تن تنہا انڈیا کے جیت کے طوفان کا رخ موڑ دیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023،آسٹریلیا بھارت کو ہراکرکرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

ٹریوس ہیڈ نے سیمی فائنل اور فائنل میں کل 199 رنز بنائے جو ریکارڈ ہے۔ انڈیا کی جانب سے جتنے چوکے چھکے لگے ان سے زیادہ ٹریوس ہیڈ نے اکیلے ہی چوکے چھکے لگائے۔ انڈیا کی جانب سے تمام کھلاڑیوں نے 13 چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 15 چوکے اور چار چھکے لگائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button