کھیل

آسٹریلیا نے دکھایا کہ سب آپ کیخلاف ہوں پھر بھی جیت سکتے ہیں: عماد وسیم

پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ  آسٹریلیا نے دکھا دیا کہ سب آپ کے خلاف ہوں پھر بھی جیت سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہاکہ آسٹریلیا نے بتادیا ہارکیسے نہیں مانتے، آسٹریلیا نے دکھا دیا کہ سب آپ کے خلاف ہوں پھر بھی جیت سکتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی پاکستان کےساتھ سیریز مشکل ہوگی۔

دوسری جانب سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ  ورلڈکپ فائنل میں کرکٹ جیتی ہے اورکرکٹ نے بتادیا جو جان مارے گا وہ جیتےگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی آئندہ سیریز پر رزاق کا کہنا تھا کہ  آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانامشکل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ۔ فیصلے کا وقت یہی ہے۔،بابر اعظم نے کپتانی چھوڑ دی

واضح رہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button