کھیل

پاکستان ٹی 20 ٹیم کی قیادت باعث فخر، سب ملکر ایک ساتھ آگے بڑھیں گے: شاہین

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے قیادت ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) اور شائقین  کرکٹ کا شکریہ اداکیا۔

ایکس ( ٹوئٹر ) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت میرے لیے باعث فخر ہے، بہت پرجوش ہوں اور  پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کے اعتماد اور حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انھوں نے لکھا کہ میں ٹیم اسپرٹ کو برقرار رکھنے اور قوم کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کروں گا، ہماری کامیابی اتحاد، اعتماد اور انتھک محنت میں ہے۔

شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہم صرف ایک ٹیم نہیں بلکہ ہم ایک فیملی کی طرح ہیں، ہم سب مل کر ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ برابر کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے دونوں فارمیٹ کے نئے کپتانوں کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button