کھیل

مجھے اختیار دیا جائے تو بابر کو صرف ٹیسٹ کا کپتان بناؤں گا: عبدالرزاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہےکہ انہیں اختیار دیا جائے تو وہ بابراعظم کو صرف ٹیسٹ کا کپتان بنائیں گے۔

نجی ٹی وی پروگرام’ میں ورلڈکپ سیمی فائنل کے حوالے سے سابق کرکٹر عبدالرزاق، محمد عمر اور عماد وسیم نے گفتگو کی۔

عبدالرزاق نے کہا کہ 2019 میں سیمی فائنل نیوزی لینڈ کے ساتھ تھا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم جیتی تھی، اگر نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتا ہے تو جیتنے کے چانس زیادہ ہیں جب کہ بھارت پر پریشر ہے لیکن وہ کرکٹ بہت اچھی کھیل رہے ہیں۔

عماد وسیم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم زبردست ہے، اگر کوئی ٹیم سیمی فائنل میں بھارت کو ہراسکتی ہے تو وہ نیوزی لینڈ ہے۔

محمد عامر کا کہنا تھاکہ میں نے پہلے پروگرام میں کہا تھا بھارت فیورٹ ہے، مجھےلگتا ہے بھارت جیتے گا کیونکہ میزبان ٹیم کو صورتحال پتا ہوتی ہے انہیں اس کا فائدہ ہوتا ہے۔

مجھے اختیار دیا جائے تو بابراعظم کو صرف ٹیسٹ کا کپتان بناؤں گا: عبدالرزاق

پاکستان ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے عبدالرزاق نے کہا کہ مجھے اختیار دیا جائے تو بابراعظم کو صرف ٹیسٹ کا کپتان بناؤں گا، بابر کی پرفارمنس کو دیکھنا پڑے گا، ان کی جگہ ٹی 20 میں نہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی کپتانی خطرے میں ، سابق کرکٹرز پی سی بی طلب

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button