کھیل

انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 384 رنز بنا لئے، 67 رنز کی برتری حاصل

مانچسٹر۔ :ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 317 رنز پر آئوٹ ہوگئی، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 384 رنز بناکر 67 رنز کی برتری حاصل کرلی، زاک کرولی نے 189 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو روٹ اور معین علی نصف سنچریاں بنا کر آئوٹ ہوئے۔

جمعرات کو مانچسٹر میں جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے گزشتہ روز کے سکور 299 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو مچل سٹارک 23 اور پیٹ کمنز 1 رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ دن کے آغاز پر آسٹریلوی کپتان کمنز انفرادی رنز میں بغیر کوئی اضافہ کئے پویلین لوٹ گئے جبکہ آخری بیٹر جوش ہیزلووڈ بھی 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے،مچل سٹارک 36 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

اس طرح آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 317 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ انگلش فاسٹ بائولر کرس ووکس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، سٹورٹ براڈ نے 2 جبکہ مارک ووڈ اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 384 رنز بنا لئےآسٹریلیا پر 67 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

اوپنر زاک کرولی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 189 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، جو روٹ 84 اور معین علی 54 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،بین ڈکٹ ایک رن بنا کر مچل سٹارک کا نشانہ بن، دوسرے روز کے اختتام پر ہیری بروک 14 اور کپتان بین سٹوکس 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں 2-1کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button