ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا میں نوزائیدہ بچےفروخت کرنے والا 4رکنی گروہ گرفتار

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا پولیس نے نوزائیدہ بچوں کو اغوا کرنے کے بعد فروخت کرنے والے چار رکنی گروپ کوگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے نوزائیدہ بچوں کو اغوا کرنے کے بعد فروخت کرنے والے چار رکنی گروپ کوگرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق چار رکنی گروہ میں دومرد اور دوخواتین شامل ہیں ،خواتین کی شناخت سدرہ اور پری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان میں دو مرد فیاض احمد اور اختر علی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کا تعلق پشاور اور چارسدہ سے ہے۔

پولیس نے ایک نوزائیدہ بچی کو بھی بازیاب کرالیا جسے گینگ نے چارسدہ کے ایک گائنی وارڈ سے اغوا کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ سدرہ اور اختر علی نے بچے کو اغوا کے بعد 30,000 روپے میں فروخت کر دیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button