پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیش کش

اسلام آباد:ویب رپورٹر (مزمل ملک),وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیش کش کردی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنا ہوگی۔

انہوں نے ہتھیاروں اور جنگوں پر وسائل ضائع کرنے کے بجائے غربت کے خاتمے اور لوگوں کو تعلیم، صحت کی سہولیات اور روزگار فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ہندوستانی قیادت اور وزیراعظم نریندر مودی کو پیغام ہے کہ ہمیں میز پر بیٹھنے دیں اور سنجیدہ اور مخلصانہ بات چیت کریں۔

 

شہبازشریف نے مزید کہا ہماری حکومت میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں، مدت پوری کریں گے۔ یواے ای، سعودی عرب سمیت دیگرممالک نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستانی قوم ایک دن ضرور اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button